یوم مئی جلسہ، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا لیونگ ویج کا مطالبہ
یومِ مئی پر نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کی بڑی ریلی، سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف دہائی
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) عالمی یومِ مزدور کے موقع پر نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن اور ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن سمیت دیگر تنظیموں کے زیرِ اہتمام کراچی میں مزدور ریلی نکالی ریگل چوک سے شروع ہونے والی ریلی کی قیادت بزرگ رہنما گل رحمان ناصر منصور ، لیاقت ساہی اور زہرا خان نے کی، جس میں ہزاروں محنت کشوں، صحافیوں، وکلاء اور خواتین مزدوروں نے شرکت کی
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ناصر منصور، زہرا خان اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ شکاگو کے شہداء کی جدوجہد اب سرمایہ داری اور ماحولیاتی تباہی کے خلاف عالمی تحریک میں بدل چکی ہے
مزدور رہنماوں نے کہا کہ ملک میں مزدوروں کو درپیش مسائل پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایل او کے 36 کنونشنز، بشمول 8 بنیادی کنونشنز، کی توثیق کی ہے، جی ایس پی پلس کے تحت لیبر قوانین کی پاسداری کا عہد کیا ہے اور ملکی لیبر قوانین بھی موجود ہیں،
لیکن اس کے باوجود ساڑھے آٹھ کروڑ سے زائد لیبر فورس کے لیے فیکٹریاں، کارخانے اور کارگاہیں بیگار کیمپ کا منظر پیش کر رہے ہیں مقررین نے انکشاف کیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 2030 تک 8 کروڑ ورکرز بے روزگار ہو سکتے ہیں۔
رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ٹھیکیداری نظام ختم کیا جائے، پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور کم از کم اجرت کے بجائے لیونگ ویج دی جائے۔
انہوں نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں 25 ارب روپے کی مبینہ خرد برد کی تحقیقات اور لیبر کوڈز کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا۔ آخر میں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور عالمی سامراجی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔
