یوم مئی جلسہ، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا لیونگ ویج کا مطالبہ
رضا ربانی کی سیاسی جماعتوں کو میثاقِ ٹریڈ یونینز کے تحت لیبر ونگز ختم کرنے کی تجویز
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وزیرِ محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی کی صدارت میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پیپلز لیبر بیورو کے زیرِ اہتمام یومِ مزدور کی ایک تقریب منعقد کی گئی۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو،اور حبیب الدین جنیدی سمیت دیگر اہم سیاسی و مزدور رہنما بھی موجود تھے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ٹریڈ یونینز کی بحالی کے لیے انقلابی اور اہم اصولی موقف اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں ٹریڈ یونین تحریک کو حقیقی معنوں میں دوبارہ زندہ کرنا ہے، تو تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اپنے لیبر ونگز ختم کرنے ہوں گے
انہوں نے تجویز دی کہ سیاسی جماعتوں کو ملک گیر فیڈریشنز اور آزاد ٹریڈ یونینز کے ساتھ میثاقِ ٹریڈ یونینز کرنا چاہیے تاکہ مزدور تحریک کسی سیاسی وابستگی کے بجائے خالصتاً محنت کشوں کے مفادات کے لیے کام کر سکے۔
تقریب کے دیگر مقررین نے بھی محنت کشوں کے حقوق کی فراہمی اور مزدور دشمن پالیسیوں کے فوری خاتمے پر زور دیا۔
