May 2, 2026

یوم مئی پر ملی لیبر فیڈریشن کا مزدور دشمن گٹھ جوڑ توڑنے کا عزم

 یوم مئی پر ملی لیبر فیڈریشن کا مزدور دشمن گٹھ جوڑ توڑنے کا عزم

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  عالمی یومِ مزدور کے موقع پر ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے زیرِ اہتمام کراچی پریس کلب پر ایک پروقار تقریب اور یکجہتی ریلی نکالی گئی.

ملی لیبر فیڈریشن کے رہنماؤں نے سخت الفاظ میں مطالبہ کیا کہ فیکٹری مالکان مزدوروں کی رجسٹریشن کو فوری یقینی بنائیں انہوں نے خبردار کیا کہ سوشل سیکیورٹی، ای او بی آئی  اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کا مل مالکان کے ساتھ گٹھ جوڑ کھلی مزدور دشمنی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا

ملی لیبر فیڈریشن نے مطالبہ بھی کیا گیا کہ محکمہ محنت کے سرکاری اداروں میں بھرتیاں صرف میرٹ پر کی جائیں اور رشوت ستانی کا مکمل خاتمہ کیا جائے.

مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر مزدوروں کو ان کا جائز حق نہ ملا تو دمادم مست قلندر ہوگا یوم مئی پر عزم دہرایا گیا کہ استحصالی نظام کے خاتمے اور محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد مزید تیز کی جائے گی

یوم مئی پروگرام کی قیادت ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر فیصل علی بلوچ نے کی جبکہ مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے بطورِ خصوصی مہمان شرکت کی.

تقریب میں ملی لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری لیاقت ماداخیل، سینیئر نائب صدر عارف روہیلہ، خواتین ونگ کی صدر ڈاکٹر ماہ زیب، جنرل سیکریٹری سیما شہباز اور دیگر عہدیداران سمیت مختلف ٹریڈ یونینز کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

 مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے اور صوبائی و وفاقی اداروں کو مزدوروں کی رجسٹریشن ہر صورت لازمی کرنی چاہیے.

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp