یوم مئی جلسہ، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا لیونگ ویج کا مطالبہ
یومِ مئی پر ضلعی مزدور اتحاد کا بڑا پاور شو، مزدور تنظیموں کو متحد ہونے کی اپیل
سکھر ( لیبرنیوز سندھ ڈیسک ) عالمی یومِ مزدور کے موقع پر اینگرو گلف گراؤنڈ ڈہرکی میں ضلعی مزدور اتحاد ضلع گھوٹکی کے زیرِ اہتمام ایک تاریخی اور شاندار جلسے کا انعقاد کیا گیا
تقریب میں مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر اور ضلعی مزدور اتحاد کے سرپرستِ اعلیٰ میاں عبدالرحیم بھارو کی آمد پر سینکڑوں محنت کشوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
جلسہ گاہ پہنچنے پر صدر محمد رمضان سمیجو، مہران لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری راحب علی سمیجو اور دیگر رہنماؤں نے محنت کشوں کے ہمراہ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ فضا سرخ سلام کے نعروں سے گونجتی رہی۔
اس بڑے اجتماع میں اینگرو فرٹیلائزر کے یونٹ ون اور ٹو کے ورکرز، آل سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین فیڈریشن کے ارکان اور کنٹریکٹر سی بی اے یونین کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مقررین نے اس موقع پر کہا کہ یہ عظیم الشان اجتماع مزدوروں کی اپنے قائدین سے محبت اور حقوق کے حصول کے لیے ان کے پختہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے عہد کیا کہ استحصالی نظام کے خاتمے اور محنت کشوں کے مفادات کے تحفظ تک جدوجہد جاری رہے گی
نیازمند احمد بگھیو، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ضلعی مزدور اتحاد نے پروگرام کی کامیابی پر پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔
