یوم مئی جلسہ، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا لیونگ ویج کا مطالبہ
یومِ مئی ریلی، مزدور محاذ عمل کا استحصالی نظام کے خلاف بیداری کا اعلان
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) یکم مئی عالمی یومِ مزدور کے موقع پر منعقد ہونے والی عظیم الشان مشترکہ مزدور ریلی کی شاندار کامیابی پر تمام محنت کشوں اور شریک تنظیموں کو مبارکباد پیش کی گئی ہے
اس ریلی میں مزدور محاذِ عمل، انقلابی کمیونسٹ پارٹی، لیفٹ آرگنائزنگ کمیٹی، جنرل ٹائر یونین، فونکس آرمز ورکر یونین، انٹرنیشنل انڈسٹریز یونین، آدم جی انجنیئرنگ یونین، اور ٹرانسپورٹ اتحاد یونین سمیت دیگر ٹریڈ یونینز نے بھرپور شرکت کی
ریلی میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ مزدور ریلی اس بات کا واضح اعلان ہے کہ محنت کش طبقہ اب بیدار ہو چکا ہے اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے منظم جدوجہد کی راہ پر گامزن ہے
مقررین کا کہنا تھا کہ استحصالی نظام کے خلاف یہ اتحاد ہی محنت کشوں کی اصل طاقت ہے۔ ریلی کے اختتام پر اس عہد کی تجدید کی گئی کہ ظلم، ناانصافی اور استحصال کے خلاف جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے گا اور ایک ایسے منصفانہ سماج کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جہاں ہر محنت کش کو اس کا پورا حق میسر ہو۔
