یوم مئی جلسہ، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا لیونگ ویج کا مطالبہ
پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کی مزدور ریلی، لیونگ ویج اور ٹھیکیداری نظام کے خاتمے کا مطالبہ
خانیوال ( لیبرنیوز پنجاب ڈیسک ) یومِ مزدور کے موقع پر خانیوال میں پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے زیرِ اہتمام ایک پُرجوش ریلی اور جلسے کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت حافظ وقار احمد رضوی اور مختیار احمد نے کی۔ ریلی میں سینکڑوں محنت کشوں نے شرکت کر کے شکاگو کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدوروں پر انکم ٹیکس ختم کر کے کم از کم اجرت کے بجائے ‘لیونگ ویج’ کا قانون نافذ کیا جائے اور ٹھیکیداری نظام کا جڑ سے خاتمہ کر کے انجمن سازی کا حق بلا روک ٹوک فراہم کیا جائے۔
جلسے کے دوران لپٹن انتظامیہ کے مبینہ غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ مزدوروں کا چارٹر آف ڈیمانڈ فوری طور پر منظور کیا جائے۔ محنت کشوں نے عزم کیا کہ حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔
