یوم مئی جلسہ، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا لیونگ ویج کا مطالبہ
یومِ مئی پر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کی ریلی، کم از کم تنخواہ 80 ہزار روپے کرنے کا مطالبہ
حیدرآباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ملک بھر کی طرح کوٹری میں بھی محنت کشوں کا عالمی دن بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا. پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن سندھ ریجن کے زیرِ اہتمام اسٹیشن روڈ سے المدینہ چوک تک ایک بڑی ریلی نکالی گئی
جس کی قیادت اعجاز حسین مغل، غلام مرتضیٰ خاصخیلی اور عزیز بھٹی سمیت دیگر مزدور رہنماؤں نے کی.
ریلی کے شرکاء نے شکاگو کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا اور بینرز اٹھا کر مزدوروں کے حقوق کے حق میں نعرے بازی کی. اس موقع پر مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شدید مہنگائی کے پیشِ نظر ملازمین کی کم از کم تنخواہ 80 ہزار روپے مقرر کی جائے.
انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ تھرڈ پارٹی اور انڈسٹریل ورکرز کو فوری طور پر ای او بی آئی میں رجسٹرڈ کر کے انہیں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ محنت کشوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے.
