یوم مئی جلسہ، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا لیونگ ویج کا مطالبہ
یومِ مئی پر ورکرز یونین کی احتجاجی ریلی، حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
لورالائی( لیبر نیوز بلوچستان ڈیسک ) پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان سے ورکرز یونین لورالائی نے یکم مئی کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزری جس میں محنت کشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مزدوروں کے حقوق کے حق میں نعرے درج تھے۔
ریلی کے شرکاء نے شکاگو کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جبری مشقت اور معاشی استحصال کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی
مزدور رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میونسپل ورکرز کو درپیش مسائل فوری حل کیے جائیں، کم از کم اجرت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ملازمین کو تمام قانونی و طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ یہ ریلی شہر کے مختلف چوکوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی
