یوم مئی جلسہ، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا لیونگ ویج کا مطالبہ
مزدوروں کے حقوق طویل جدوجہد کا نتیجہ ہیں، گیئر ٹونسٹل
اسلام آباد( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر گیئر ٹونسٹل نے مزدوروں کے عالمی دن 2026 کے موقع پر محنت کشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یومِ مئی ان محنت کشوں کی ہمت اور لگن کو سراہنے کا دن ہے جن کی بدولت ہماری معیشتیں اور معاشرے قائم ہیں۔
گیئر ٹونسٹل نے اس بات پر زور دیا کہ مزدوروں کے حقوق کسی تحفے میں نہیں ملے بلکہ یہ طویل جدوجہد اور اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہیں
انہوں نے عالمی برادری اور اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ سماجی انصاف، برابری اور سب کے لیے باوقار کام کے ماحول کو یقینی بنانے کے عزم کی تجدید کریں
ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں بھی محنت کشوں کے حقوق کی اہمیت اتنی ہی مسلم ہے جتنی پہلے تھی، اور ان کے تحفظ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔
