May 2, 2026

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 140واں یومِ مزدور منایا جا رہا ہے

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں 140واں یومِ مزدور منایا جا رہا ہے

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن یومِ مئی کے طور پر منایا جا رہا ہے.

اس دن کے انعقاد کا مقصد محنت کشوں کی قربانیوں کو تسلیم کرنا، ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور ان کے حقوق کے تحفظ کے عہد کی تجدید کرنا ہے. پاکستان میں اس موقع پر وفاقی و صوبائی سطح پر عام تعطیل ہے.

یومِ مئی کی مناسبت سے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف مزدور تنظیموں اور ٹریڈ یونینز کے زیرِ اہتمام سیمینارز، ریلیاں اور واکس منعقد کی جا رہی ہیں.

ان تقریبات میں شکاگو کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا جا رہا ہے جنہوں نے آٹھ گھنٹے کے کام کے اوقات اور دیگر بنیادی حقوق کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کیں.

پاکستان میں مزدوروں کے تحفظ کے لیے پہلی پالیسی 1972 میں بنائی گئی تھی جس کے تحت سوشل سیکیورٹی نیٹ ورک، اولڈ ایج بینیفٹ اسکیم اور ورکرز ویلفیئر فنڈ جیسے ادارے قائم کیے گئے.

مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال میں مزدوروں کو درپیش مسائل کے حل اور کم از کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے.

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp