اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
یومِ مئی پر پائیلر کا محنت کشوں کے تحفظ کا مطالبہ
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے زیرِ اہتمام کراچی پریس کلب میں ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا
اس سیمینار کا محور موسمیاتی تبدیلیوں کے مزدوروں کے حقوق پر اثرات، ہیٹ اسٹریس اور کام کے دوران محنت کشوں کی حفاظت جیسے سنگین مسائل تھے
سیمینار میں مزدور رہنماؤں، ماہرینِ معاشیات، محققین اور انسانی حقوق کے علمبرداروں نے شرکت کی۔ مقررین نے موسمیاتی بحران کے بڑھتے ہوئے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بدلتے ہوئے ماحولیاتی حالات میں مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے
شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایک ایسے منصفانہ تبدیلی کے عمل کا آغاز کیا جائے جس کی قیادت خود محنت کش طبقہ کرے، تاکہ معاشی اور ماحولیاتی انصاف کا حصول ممکن ہو سکے
