May 2, 2026

فوڈ ورکرز کی یومِ مئی پر محنت کش ریلی، شکاگو کے شہداء کو خراجِ تحسین

 فوڈ ورکرز کی یومِ مئی پر محنت کش ریلی، شکاگو کے شہداء کو خراجِ تحسین

حطار( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  یومِ مزدور کے موقع پر حطار انڈسٹریل زون میں پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت محمد سفیر مغل نے کی.

اس ریلی کا بنیادی مقصد شکاگو کے مزدوروں کی تاریخی قربانیوں کو یاد کرنا اور محنت کشوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا تھا.

ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مزدوروں کو ان کے جائز اور قانونی حقوق دلوانے تک جدوجہد جاری رہے گی.

مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صنعتی اداروں میں کم از کم اجرت کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور مزدوروں کو تمام بنیادی سہولیات اور تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ انصاف اور برابری کے اصولوں کو فروغ مل سکے.

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp