August 1, 2026

پنجاب کے وزیر محنت کی فوڈ ورکرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی

 پنجاب کے وزیر محنت کی فوڈ ورکرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی

لاہور( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) پنجاب کے وزیر لیبر و افرادی قوت محمد منشاء اللہ بٹ سے فوڈ ورکر فاؤنڈیشن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں صنعت سے وابستہ محنت کشوں کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوڈ انڈسٹری کے نمائندگان نے صوبائی وزیر کو ورکرز کی مشکلات سے آگاہ کیا

اس موقع پر محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے تاریخی اقدامات کر رہی ہے

انہوں نے یقین دلایا کہ فوڈ ورکرز کے تمام جائز مطالبات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ وزیر محنت کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مزدور دوست پالیسیوں کے ذریعے افرادی قوت کے معاشی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp