August 1, 2026

اسپیکر قومی اسمبلی کا یومِ مئی پرملکی ترقی میں مزدوروں کے کردار کو خراجِ تحسین

 اسپیکر قومی اسمبلی کا یومِ مئی پرملکی ترقی میں مزدوروں کے کردار کو خراجِ تحسین

اسلام آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یومِ مئی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں محنت کشوں کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے ان کی عظمت کو سلام پیش کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ دن شکاگو کے ان شہدا کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے لیے جانوں کا نذرانہ دے کر مزدور کی وقار کو بلند کیا۔

ایاز صادق نے زور دیا کہ قومی ترقی اور صنعتی خوشحالی مزدوروں کی محنت اور لگن کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ، کام کے بہتر ماحول کی فراہمی اور ان کے خاندانوں کی سماجی و معاشی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے

اسپیکر نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ آئی ایل او کے قوانین اور اسلامی تعلیمات کے مطابق مزدوروں کے استحصال کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp