July 23, 2026

پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کا لیبر فرنٹ کی حمایت کا اعلان

 پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کا لیبر فرنٹ کی حمایت کا اعلان

 کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان ملی لیبر فیڈریشن نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں ہونے والے آئندہ ریفرنڈم کے لیے لیبر فرنٹ کے ساتھ باقاعدہ الحاق کا اعلان کر دیا ہے

فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق ملی لیبر فیڈریشن اب واٹر بورڈ میں لیبر فرنٹ کا باقاعدہ حصہ بن چکی ہے اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے دونوں تنظیمیں مل کر جدوجہد کریں گی۔

اس اتحاد کا مقصد ادارے کے ملازمین کو درپیش دیرینہ مسائل، بالخصوص واجبات کی ادائیگی، سروس اسٹرکچر کی بہتری اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

مزدور رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ یہ اشتراک واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں محنت کشوں کی آواز کو مزید طاقتور بنائے گا اور ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گا۔ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے اتحاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp