اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر پر تشدد، پاکستان کی مزدور تنظیموں اور رہنماؤں کا شدید احتجاج
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان کی مختلف مزدور تنظیموں اور رہنماؤں نے نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان کے ساتھ انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی مبینہ غنڈہ گردی اور بدسلوکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن ، لیبر رائٹس کمیشن آف پاکستان، پاکستان لیبر فورس، ملی لیبر فیڈریشن، مہران لیبر فیڈریشن ، سندھ لیبر فیڈریشن ، مزدور محاذِ عمل ، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن سمیت بلوچستان کے مزدور رہنماؤں کا خالد خان کے ساتھ فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی غنڈہ گردی اور بدسلوکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.
پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے صدر مختار حسین اعوان نے اپنے بیان میں اس واقعے کو مزدور قیادت کو ہراساں کرنے کی بزدلانہ کوشش ہے
لیبر رائٹس کمیشن آف پاکستان کے صدر زمان سیف نے واقع کو مزدور دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے محنت کشوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا
ملی لیبر فیڈریشن کے رہنماوں رانا جبران، فیصل علی بلوچ، مہران لیبر نفیڈریشن کے راحب سمیجو، سمیت دیگر مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ آئینِ پاکستان اور مزدوروں کے بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے.
سندھ لیبر فیڈریشن کے سیکریٹری مجاہد حیسن نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور مزدور رہنماؤں کو تحفظ فراہم کیا جائے
بلوچستان کے مزدور رہنماؤں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کا دباؤ یا دھونس مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کو نہیں روک سکتی اور محنت کش طبقہ اپنے قائدین کے ساتھ کھڑا ہے.
