July 26, 2026

لیبر کوڈ 2026 مسترد ؛ متحدہ لیبر فیڈریشن پنجاب کا یومِ مئی پر احتجاج کا اعلان

 لیبر کوڈ 2026 مسترد ؛ متحدہ لیبر فیڈریشن پنجاب کا یومِ مئی پر احتجاج کا اعلان

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) متحدہ لیبر فیڈریشن پنجاب کا ایک اہم اجلاس جنرل سیکرٹری محمد حنیف رامے کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے پنجاب اور سندھ کے لیبر کوڈ 2026 کو مزدور دشمن قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کر دیا یوم مئی بطور احتجاج منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اجلاس میں شکاگو کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ 8 گھنٹے اوقاتِ کار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ٹھیکیداری نظامِ ملازمت کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی

رہنما محمد اکبر نے اعلان کیا کہ یکم مئی کو ملتان روڈ، کوٹ لکھپت اور دیگر علاقوں سے مزدور 10 بجے جین مندر یونیورسٹی گراؤنڈ میں جمع ہوں گے جہاں سے ریگل چوک تک عظیم الشان تجدیدِ عہد جلوس نکالا جائے گا۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ کم از کم اجرت میں اضافہ یقینی بنایا جائے اور آئی ایل او کنونشنز کے مطابق لیبر قوانین پر عملدرآمد کیا جائے۔ اجلاس کے اختتام پر الطاف حسین بلوچ نے تمام محنت کشوں سے یومِ مئی کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کی اپیل کی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp