اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
یومِ مئی ریلی کی تیاریاں، مزدوروں میں پمفلٹ مہم تیز
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مزدور محاذِ عمل کی جانب سے لانڈھی انڈسٹریل ایریا کی مختلف فیکٹریوں میں عالمی یومِ مزدور کے حوالے سے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلائی گئی
اس مہم کے دوران گل احمد، الکرم، یونس ٹیکسٹائل، جنرل ٹائر اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سمیت درجنوں صنعتی اداروں کے محنت کشوں میں دعوتی پمفلٹ تقسیم کیے گئے اور انہیں مشترکہ مزدور ریلی میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
مہم کے دوران کارکنوں نے مزدوروں کو شکاگو کے شہدا کی جدوجہد اور موجودہ معاشی صورتحال میں درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ منظم جدوجہد ہی حقوق کے حصول کا واحد راستہ ہے، جس پر محنت کشوں نے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کا عزم ظاہر کیا
پمفلٹ مہم کا مقصد محنت کش طبقے کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے ان کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانا ہے۔
