August 1, 2026

سیکیورٹی ایجنسیز کے لیے سیسی کا آگاہی سیمینار، رجسٹریشن اور طبی فوائد پر بریفنگ

 سیکیورٹی ایجنسیز کے لیے سیسی کا آگاہی سیمینار، رجسٹریشن اور طبی فوائد پر بریفنگ

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی کے ہیڈ آفس میں آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کے لیے ایک خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا

کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کی ہدایت پر منعقدہ اس سیمینار کا مقصد سیکیورٹی اداروں کے مالکان اور ملازمین کو سوشل سیکیورٹی اسکیم کے ثمرات سے آگاہ کرنا تھا وائس کمشنر سکندر بلوچ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے دوران ماہرین نے شرکاء کو سیکیورٹی قوانین، رجسٹریشن کے طریقہ کار اور کنٹری بیوشن کے فوائد پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وائس کمشنر نے زور دیا کہ آجر برادری اور ادارے کے درمیان بہتر روابط ہی محنت کشوں کے تحفظ کو یقینی بنا سکتے ہیں

چیئرمین منیر احمد نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز جاری رکھنے کی امید ظاہر کی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp