July 27, 2026

یومِ مئی پر بائیں بازو کا بکھراؤ، کمیونسٹ پارٹی پاکستان کا  یوم مئی کے بائیکاٹ کا اعلان

 یومِ مئی پر بائیں بازو کا بکھراؤ، کمیونسٹ پارٹی پاکستان کا  یوم مئی کے بائیکاٹ کا اعلان

اٹک ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان  کے چیئرمین انجینئر جمیل احمد ملک نے رواں سال یومِ مئی کی کسی بھی تقریب میں شرکت نہ کرنے اور نہ ہی کوئی علیحدہ پروگرام منعقد کرنے کا حیران کن اعلان کیا ہے

پارٹی کے مرکزی اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں بائیں بازو کی جماعتوں کے درمیان اتحاد کے فقدان اور گروہی سیاست کے خلاف بطور احتجاج کیا گیا ہے

انجینئر جمیل احمد ملک اور جنرل سیکرٹری کامریڈ معراج گل خٹک کا کہنا ہے کہ یومِ مئی مزدوروں کی عالمی یکجہتی کا دن ہے مگر پاکستان میں کمیونسٹ، سوشلسٹ اور ترقی پسند حلقوں نے اسے محض رسمی اور الگ الگ چھوٹی سرگرمیوں تک محدود کر کے اس کی روح کو نقصان پہنچایا ہے

انہوں نے زور دیا کہ دنیا کے مزدورو، ایک ہو جاؤ کا نعرہ لگانے والی قوتیں خود بکھری ہوئی ہیں جس سے عوام کی توجہ دائیں بازو کی سیاست کی طرف منتقل ہو رہی ہے

سی پی پی نے واضح کیا کہ اگر تمام ترقی پسند قوتیں ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع ہوں تبھی ان کے کارکن بھرپور شرکت کریں گے ورنہ ایسی بکھری ہوئی سیاست سے کنارہ کشی ہی بہتر ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp