July 26, 2026

وطن دوست مزدور فیڈریشن کا یومِ مئی پر صوبہ بھر میں مزدور ریلیوں کا اعلان

 وطن دوست مزدور فیڈریشن کا یومِ مئی پر صوبہ بھر میں مزدور ریلیوں کا اعلان

سکھر ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وطن دوست مزدور فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر سید رحمت علی شاہ کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے حکمتِ عملی طے کی گئی

اجلاس میں اینگرو پلانٹ اور ڈیرہ فارم یونین کے رہنماؤں نے فیڈریشن میں شمولیت اختیار کی، جنہیں سندھی روایت کے مطابق اجرک پہنائے گئے۔

اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری گلیشیر شر اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی، جہاں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ یومِ مئی کی مناسبت سے حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ ریجن کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں بڑی ریلیاں نکالی جائیں گی

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وطن دوست مزدور فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے ملک بھر کے محنت کشوں کو متحد کیا جائے گا تاکہ شکاگو کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ دور کے مزدور مسائل پر بھی آواز اٹھائی جا سکے۔ انہوں نے تمام کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ان پروگراموں میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp