July 23, 2026

کراچی  میں خواتین محنت کش اور مزدور رہنماوں پر تشدد، نیشنل لیبر فیڈریشن کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط

 کراچی  میں خواتین محنت کش اور مزدور رہنماوں پر تشدد، نیشنل لیبر فیڈریشن کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے کراچی کے صنعتی علاقے لانڈھی کی ھنٹیکس ڈینم فیکٹری میں خواتین ورکرز پر مسلح افراد کے مبینہ تشدد اور ہراسانی کی سخت مذمت کی ہے

شمس الرحمن سواتی نے اسے صنعتی علاقوں میں بڑھتی ہوئی بدمعاشی قرار دیتے ہوئے محکمہ محنت کی خاموشی پر سوال اٹھائے ہیں۔

صدر شمس الرحمن سواتی نے واقع کے خلاف وزیراعلیٰ سندھ کو ایک ہنگامی خط ارسال کیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپنے جائز واجبات کا مطالبہ کرنے والی نہتی محنت کش خواتین پر حملہ کیا گیا اور جب نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان اور منور شاہ وہاں پہنچے تو انہیں بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا

نیشنل لیبر فیڈریشن نے واقعے کے خلاف فیکٹری کے باہر بھرپور احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کی جائے

دوسری جانب پاکستان کے مزدور رہنماوں مزدور تنظیموں نے نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان اور منور شاہ اور خواتین محنت کشوں پر تشدد کی شدید مزمت کی ہے

محنت کش رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایک طرف عالمی سطح پر مزدوروں کے حقوق کا دن منایا جا رہا ہے، تو دوسری طرف کراچی میں جائز حقوق مانگنے والوں کو تشدد سے خاموش کروایا جا رہا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp