سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
بزرگ پینشنرز کی بڑی مشکل حل اب انگوٹھے کے نشان کے بغیر گھر بیٹھے تصدیق ممکن
اسلام آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) حکومتِ پاکستان اور نادرا نے معمر اور بیمار پینشنرز کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کا عمل انتہائی آسان بنا دیا ہے۔
اب وہ تمام بزرگ شہری جو بڑھاپے یا بیماری کے باعث بینک جانے سے قاصر ہیں یا جن کی انگلیوں کے نشانات مٹ جانے کی وجہ سے بائیو میٹرک مشین پر تصدیق نہیں ہو پاتی، وہ اپنے گھر بیٹھے پینشن کا عمل مکمل کر سکیں گے۔
اس سہولت کے تحت پینشنرز نادرا کی موبائل ایپ پاک آئی ڈی کے ذریعے اپنے چہرے کی شناخت کر کے بائیو میٹرک تصدیق کر سکتے ہیں
اس جدید طریقے سے نہ صرف بینکوں میں لمبی لائنوں سے نجات ملے گی بلکہ انگوٹھا نہ لگنے کی وجہ سے پینشن رک جانے کا ڈر بھی ختم ہو جائے گا
حکام کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت بزرگ شہریوں کو عزت اور سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے
