یوم مئی جلسہ، آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کا لیونگ ویج کا مطالبہ
یومِ مئی مزدور ڈے پر ملک بھر میں تمام بینک بند رہیں گے
اسلام آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم مئی عالمی یومِ مزدور کے موقع پر ملک بھر میں تمام بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس دن بینکوں کے دفاتر اور برانچیں عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گی تاکہ مزدوروں کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔
اگرچہ بینک برانچیں بند ہوں گی، تاہم اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اے ٹی ایم سروسز، انٹرنیٹ بینکنگ اور موبائل ایپس کی چوبیس گھنٹے فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ صارفین کو نقد رقم کی منتقلی یا نکالنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے
بینکوں کے علاوہ سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی اس دن بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ یومِ مئی شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کی یاد میں پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی سرکاری سطح پر منایا جاتا ہے
