ای او بی آئی کے سابق ترجمان اسرار ایوبی اسپتال میں زیرِ علاج، مزدور تنظیموں کی صحتیابی کی دعائیں
سیسی اسپتالوں کی زبوں حالی، مزدور رہنما کی کمشنر سیسی سے ملاقات
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے اسپتالوں میں علاج معالجے کی ناقص سہولیات اور بڑھتے ہوئے انتظامی مسائل نے ادارے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں
مزدور رہنما عبدالستار نیازی نے کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو سے ملاقات میں ہسپتالوں کی خستہ حالی، ادویات کی قلت اور لانڈھی ڈائریکٹوریٹ میں جاری بدانتظامی پر سخت احتجاج ریکارڈ کروایا
ملاقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ورکرز کی کنٹریبیوشن کے ریکارڈ میں سنگین غلطیاں موجود ہیں، جس کی وجہ سے مستحق مزدور کارڈ ہونے کے باوجود علاج سے محروم ہیں۔
اگرچہ کمشنر نے مسائل حل کرنے کی روایتی یقین دہانی کروائی ہے، مگر مزدور حلقوں کا کہنا ہے کہ محض وعدوں سے اسپتالوں کی حالت نہیں بدلے گی محنت کشوں کا مطالبہ ہے کہ سیسی کے فنڈز کو افسران کی مراعات کے بجائے مزدوروں کی صحت پر خرچ کیا جائے
