سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
کے پی ورکرز ویلفیئر بورڈ؛ محنت کشوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے 20 کروڑ روپے جاری
پشاور( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا حکومت نے محنت کشوں کے بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے
صوبائی وزیر محنت فیصل خان ترکئی کی خصوصی ہدایت پر ورکرز ویلفیئر بورڈ نے تعلیمی سیشن 2025-26 کے لیے 20 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کر دی ہے۔
یہ فنڈز ورکنگ فورس گرامر اسکول سسٹم میں زیرِ تعلیم طلبہ کی فیسلٹی کاسٹ، ٹرانسپورٹ، کتب اور یونیفارم کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں گے
کے پی کے سیکرٹری محنت و چیئرمین بورڈ کے مطابق اس اقدام کا مقصد مزدوروں کے بچوں کو درپیش تعلیمی اخراجات کا بوجھ کم کرنا اور انہیں بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے
حکام کا کہنا ہے کہ بورڈ محنت کش برادری کی فلاح و بہبود اور ان کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتا رہے گا
