سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں ملازمین کی ترقیوں کی جانچ پڑتال کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سیکریٹری نے ملازمین کی اپ گریڈیشن اور ٹائم اسکیل کی فراہمی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی روک تھام کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے
سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سعید صالح جمانی کی منظوری سے خصوصی کمیٹی کے ارکان کے ناموں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر ویلفیئر عبدالماجد شیخ کو اس کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ڈائریکٹر فنانس بشیر احمد چاچڑ اور ایجوکیشن سیکشن سے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس آمنہ منظور کو بطور ممبر شامل کیا گیا ہے، کمیٹی کے دیگر ارکان میں ایجوکیشن سیکشن سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن رفیق احمد چنا، سپرنٹنڈنٹ فنانس فہد احمد ، سپرنٹنڈنٹ اکاؤنٹس محمد آصف کمیٹی اور بورڈ کے قانونی نمائندے شامل ہیں
کمیٹی کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اپ گریڈیشن اور واجبات کی ادائیگی کے تمام کیسز کا ازسرنو جائزہ لے تاکہ ان کی شفافیت اور رولز کے مطابق ہونے کی تصدیق کی جا سکے کمیٹی 15 روز کے اندر اپنی تفصیلی رپورٹ اور سفارشات جمع کرانے کی پابند ہو گی
ذرائع کے مطابق کمیٹی میں فنانس، ایڈمن اور تعلیمی شعبے کے اعلیٰ افسران کو بھی شامل کرنے کے اقدام کا مقصد ادارے میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانا اور کسی بھی قسم کی انتظامی یا مالی بے ضابطگی کی نشاندہی کرنا ہے
