May 2, 2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، صنعتکاروں کا شدید احتجاج

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، صنعتکاروں کا شدید احتجاج

کراچی( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر تقریباً 27 روپے کے غیر متوقع اضافے کو صنعتکاروں نے ملکی معیشت کے لیے تباہ کن قرار دے دیا ہے

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول 393.35 اور ڈیزل 380.19 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جس پر ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے لاجسٹکس کے اخراجات بڑھیں گے اور برآمدات عالمی منڈی میں غیر مسابقتی ہو جائیں گی۔

صنعتی شعبے سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں کمی کرے اور سعودی عرب و قطر جیسے دوست ممالک سے کم قیمت پر ایندھن درآمد کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرے

 صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتیں مہنگائی کا بنیادی سبب ہیں لہٰذا ٹیکسوں کا بوجھ کم کر کے عوام اور صنعت کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے، بصورت دیگر معاشی سرگرمیاں مکمل مفلوج ہو کر رہ جائیں گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp