ای او بی آئی کے سابق ترجمان اسرار ایوبی اسپتال میں زیرِ علاج، مزدور تنظیموں کی صحتیابی کی دعائیں
آر بی پاکستان میں انتظامیہ اور مزدور یونین کا باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) آر بی پاکستان لمیٹڈ میں انتظامیہ اور سی بی اے یونین نے ادارے کی ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ اتفاقِ رائے ڈائریکٹر ایچ آر محمد اسد کی فیکٹری آمد پر سی بی اے عہدیداران سے ملاقات کے دوران ہوا
یونین رہنما مختار حسین اعوان نے انتظامیہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایچ آر ڈائریکٹر کی موجودگی سے ورکرز اور مینجمنٹ کے درمیان روابط مزید بہتر ہوں گے۔
محمد اسد نے کووڈ کے دوران ملازمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک کے ذریعے ہی ادارے کو مستقبل کے چیلنجز سے نکالا جا سکتا ہے
ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ باہمی تعاون سے نہ صرف پیداواری صلاحیت بڑھے گی بلکہ محنت کشوں کو کام کا سازگار ماحول بھی میسر آئے گا۔ اس موقع پر یونین کی جانب سے محمد اسد کو روایتی اجرک اور شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
