سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
ورکرز ویلفیئر فنڈ کی مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف او جی ڈی سی ایل یونین کا احتجاج
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) او جی ڈی سی ایل یونین آفس میں ورکرز ویلفیئر فنڈ کے حالیہ متنازع فیصلوں کے خلاف ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سی بی اے صدر قاضی شوکت حسین اور زاہد حسین بھٹو نے کی
اجلاس میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آئل اینڈ گیس سیکٹر نے فنڈ میں 100 ارب روپے سے زائد جمع کرائے، مگر ورکرز بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انتظامیہ نے بورڈ کو بائی پاس کرتے ہوئے ایسی شقیں منظور کی ہیں جن سے مزدوروں کے بچوں کے لیے تعلیم کے دروازے بند ہو گئے ہیں
مقررین نے نشاندہی کی کہ فنڈ کے کسٹوڈین افسران خود تو مہنگے اسکولوں اور اسپتالوں کی مراعات لے رہے ہیں، جبکہ اصل حقدار در بدر ہیں۔
زاہد حسین بھٹو اور ملک ممتاز احمد نے متنبہ کیا کہ اگر یہ غیر قانونی فیصلے فوری واپس نہ لیے گئے تو ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فنڈ کی امانت میں خیانت کرنے والے افسران کی من مانیوں کا راستہ روکا جائے
