May 2, 2026

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی سہولیات میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ

 پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی سہولیات میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ

کراچی( لیبر نیوز کامرس ٹریڈ ڈیسک ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے موجودہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر ملک میں توانائی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے بینکوں کو اہم اختیارات تفویض کر دیے ہیں

نئی ہدایات کے تحت اب کمرشل بینک خام تیل، پٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی کی درآمدی معاہدوں کی رجسٹریشن کے وقت ہی فنانشل انسٹرومنٹس اور اسٹینڈ بائی لیٹرز آف کریڈٹ جاری کر سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اقدام کا مقصد درآمدی عمل میں ہونے والی تاخیر اور کاغذی کارروائی کی رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے تاکہ عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود توانائی کی ترسیل متاثر نہ ہو۔

 فارن ایکسچینج مینول میں ان ترامیم سے درآمد کنندگان کو زیادہ لچک میسر آئے گی اور پاکستان سنگل ونڈو کے ذریعے لین دین کے عمل میں تیزی آئے گی۔

معاشی ماہرین اسے ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور سپلائی چین کو مستحکم رکھنے کے لیے ایک کلیدی قدم قرار دے رہے ہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp