May 2, 2026

عالمی ٹیکسٹائل نمائش میں پاکستانی مصنوعات توجہ کا مرکز

 عالمی ٹیکسٹائل نمائش میں پاکستانی مصنوعات توجہ کا مرکز

فرینکفرٹ( لیبرنیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )  جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقدہ بین الاقوامی نمائشوں ٹیک ٹیکسٹائل اور ٹیکس پراسیس 2026 میں پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر نے عالمی خریداروں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے۔

نمائش میں 54 ممالک کے 1700 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہوئے، جہاں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے قومی پویلین سمیت متعدد نجی اداروں نے اپنی مصنوعات پیش کیں۔

پاکستانی برآمد کنندگان کے مطابق یہ ایونٹ انتہائی سودمند رہا اور یورپی خریداروں کی جانب سے بڑے آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔

نمائش میں شریک مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم سے نہ صرف پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی ساکھ میں اضافہ ہوا بلکہ جدید یورپی ٹیکنالوجی کے مشاہدے کا موقع بھی ملا۔

ایسی عالمی نمائشوں میں بھرپور شرکت سے پاکستان کی برآمدات میں اضافے اور معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔ نمائش کے دوران پاکستانی اسٹالز پر تجارتی وزیٹرز اور صنعتی ماہرین کی آمد کا سلسلہ عروج پر رہا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp