سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
کمشنر سیسی کا لانڈھی اور دھابیجی کے طبی مراکز کا دورہ، معیاری علاج یقینی بنانے کی ہدایت
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن ہادی بخش کلہوڑو نے لانڈھی کڈنی سینٹر، سینٹرل میڈیکل اسٹور اور دھابیجی میڈیکل سینٹر کا اچانک دورہ کر کے انتظامی امور اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا
دورے کے دوران ایم ایس ڈاکٹر منور پلیجو اور ڈاکٹر اسلم گھمبیر نے انہیں کڈنی سینٹر میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی
بعد ازاں دھابیجی میڈیکل سینٹر کے معائنے کے دوران ڈاکٹر صفی کھتری نے مجموعی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ کمشنر سیسی نے ہدایت کی کہ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے
انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید اقدامات کیے جائیں تاکہ سماجی تحفظ کے نظام سے وابستہ افراد کو علاج معالجے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
