September 7, 2026

ای او بی آئی ریٹائرڈ ملازمین کا اجلاس، پنشنرز کے طبی مسائل اور علاج کی سہولیات پر غور

 ای او بی آئی ریٹائرڈ ملازمین کا اجلاس، پنشنرز کے طبی مسائل اور علاج کی سہولیات پر غور

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  ای او بی آئی ریٹائرڈ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کا ہفتہ وار اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں ادارے کے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین اور فیملی پنشنرز نے شرکت کی

اجلاس کا بنیادی ایجنڈا ریٹائرڈ ملازمین کو درپیش طبی مسائل اور علاج و معالجہ کی ناکافی سہولیات تھا، جس پر شرکاء نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے فوری حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا

اس موقع پر ادارے کے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایچ آر، حامد علی خان نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کی تاحیات رکنیت اختیار کرتے ہوئے فارم پر دستخط کیے اور رکنیت فیس ادا کی

ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا ہے کہ عمر کے اس حصے میں بہتر طبی سہولیات ان کا بنیادی حق ہے، جس کے لیے وہ انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ایسوسی ایشن نے عزم کیا کہ پنشنرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp