July 31, 2026

کمشنر سیسی کا دورہ میرپورخاص ، ورکرز کی رجسٹریشن بڑھانے اور بائیومیٹرک حاضری کی ہدایت

 کمشنر سیسی کا دورہ میرپورخاص ، ورکرز کی رجسٹریشن بڑھانے اور بائیومیٹرک حاضری کی ہدایت

میرپورخاص( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) کمشنر سندھ سوشل سیکورٹی ہادی بخش کلہوڑو نے میرپورخاص ڈسپنسری اور ڈائریکٹوریٹ کا اچانک دورہ کر کے طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

 دورے کے دوران انہوں نے ہدایت کی کہ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو ادویات کی فراہمی اور علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے طبی عملے کو وقت کی پابندی اور ورکرز کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تاکید کی

ڈائریکٹوریٹ کے دورے پر ڈائریکٹر سہیل احمد خان نے رجسٹریشن اور کنٹری بیوشن سے متعلق بریفنگ دی۔ کمشنر سیسی نے افسران کو صنعتی اداروں اور ورکرز کی رجسٹریشن بڑھانے کا ہدف دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ محنت کشوں کو سوشل سیکورٹی کے دائرہ کار میں لایا جائے تاکہ وہ طبی و مالی فوائد حاصل کر سکیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp