August 1, 2026

 چیئرمین ای او بی آئی کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ، کنٹری بیوشن کی ادائیگی پرتبادلہ خیال

  چیئرمین ای او بی آئی کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ، کنٹری بیوشن کی ادائیگی پرتبادلہ خیال

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید اے شیخ نے وفد کے ہمراہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں میاں زاہد حسین نے ان کا استقبال کیا

ملاقات میں بزرگ محنت کشوں کی پینشن میں اضافے، فارمولا پر مبنی پینشن کے نفاذ اور نظر ثانی شدہ اجرتوں کے مطابق کنٹری بیوشن کی ادائیگی جیسے کلیدی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

چیئرمین  ای او بی آئی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پینشن میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور ادارے کے مالیاتی پورٹ فولیو کو مزید مستحکم بنایا گیا ہے انہوں نے ڈیجیٹل تبدیلی اور آئی ٹی سسٹم کی مدد سے کلیمز کی ادائیگی کو تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر میاں زاہد حسین نے ادارے کی بہتر سروس ڈیلیوری کو سراہا جبکہ دونوں جانب سے غیر رجسٹرڈ اداروں کو دائرہ کار میں لانے اور آجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے مستقل رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp