August 1, 2026

اینٹوں کے بھٹوں پر زگ زیگ ٹیکنالوجی کا فروغ، آئی ایل او کے تربیتی پروگرام کا آغاز

 اینٹوں کے بھٹوں پر زگ زیگ ٹیکنالوجی کا فروغ، آئی ایل او کے تربیتی پروگرام کا آغاز

پشاور( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن  نے پاکستان میں ماحول دوست اینٹوں کی تیاری اور محنت کشوں کے حالاتِ کار بہتر بنانے کے لیے ایک جدید تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

اسکلز فار ایمپلائمنٹ پروجیکٹ کے تحت آئی ایل او شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور اور نیوٹک  مل کر زگ زیگ برک کلن ٹیکنالوجی پر مبنی نصاب تیار کر رہے ہیں

اس پروگرام کا مقصد صنعت کی ضروریات کے مطابق عملی تربیت اور تعلیمی مواد فراہم کرنا ہے تاکہ روایتی بھٹوں کو ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا سکے

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ مزدوروں کے لیے صحت مند ماحول اور گرین اسکلزکے حصول میں بھی مدد ملے گی

اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کردہ یہ تربیتی پیکیج پاکستان میں پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp