August 1, 2026

خیبرپختونخوا حکومت کا مزدوروں کے لیے قانونی ڈھانچے پر نظرثانی کا فیصلہ

 خیبرپختونخوا حکومت کا مزدوروں کے لیے قانونی ڈھانچے پر نظرثانی کا فیصلہ

پشاور( محمد عبداللہ، ریزیڈینٹ ایڈیٹر خیبرپختونخوا) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے میں محنت کشوں کی سماجی تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے موجودہ قانونی اور ادارہ جاتی ڈھانچے کا جامع جائزہ لینے کا عمل شروع کر دیا ہے

ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبائی حکام نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، کم از کم اجرت پر عملدرآمد اور سوشل سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا ہے

حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد پرانے قوانین کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ صنعتی مزدوروں کو بہتر طبی سہولیات اور مالی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مزدور دشمن پالیسیوں کا خاتمہ اور صنعتی امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نئی اصلاحات کے تحت رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا جائے گا تاکہ غیر دستاویزی شعبے کے محنت کش بھی سرکاری مراعات سے مستفید ہو سکیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp