August 1, 2026

سیسی ملازمین کو بائیومیٹرک ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ

 سیسی ملازمین کو بائیومیٹرک ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ

کراچی( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے کمشنر ہادی بخش کلہوڑو نے ادارے میں بائیومیٹرک حاضری اور ہسپتال انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے لیے ایک اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وائس کمشنر سکندر بلوچ اور میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان سمیت تمام فیلڈ ڈائریکٹرز اور میڈیکل سپرینٹنڈنٹس نے بذریعہ زوم شرکت کی

کمشنر سیسی نے افسران کو ہدایت کی کہ ادویات کی انٹری اور عملے کی حاضری کو جدید ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کرنے کا عمل آئندہ ہفتے تک مکمل کیا جائے

انہوں نے واضح کیا کہ نظام میں شفافیت لانے کے لیے بائیومیٹرک سسٹم کا نفاذ ناگزیر ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

ڈاکٹر کامران اعوان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتالوں میں ادویات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام شروع ہو چکا ہے، جس سے وسائل کے ضیاع کو روکنے میں مدد ملے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp