August 1, 2026

آئی ایل او پوڈ کاسٹ ورکرز وائسز میں پاکستانی نوجوان لیبر لیڈر کی شرکت بین الاقوامی لیبر اسٹینڈرڈز پر گفتگو

 آئی ایل او پوڈ کاسٹ ورکرز وائسز میں پاکستانی نوجوان لیبر لیڈر کی شرکت بین الاقوامی لیبر اسٹینڈرڈز پر گفتگو

جنیوا( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے پوڈ کاسٹ ورکرز وائسز میں پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری چوہدری سعد محمد نے بطور مہمان شرکت کی

دس بڑی فیڈریشنز کے تاریخی انضمام کے بعد سعد محمد نے تیزی سے بدلتی ہوئی معیشت میں 10 لاکھ سے زائد محنت کشوں کی نمائندگی کے چیلنجز پر روشنی ڈالی

پوڈ کاسٹ کے دوران انہوں نے بین الاقوامی لیبر اسٹینڈرڈز کی اہمیت اور پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے جی ایس پی پلس کی شرائط پر عملدرآمد کو کلیدی قرار دیا

سعد محمد کا کہنا تھا کہ جدید یونینز کو قانون، پالیسی اور انسانی حقوق کے سنگم پر مؤثر طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی پائیدار معاشی ترقی کی ضمانت ہے اور عالمی برادری کو اس سلسلے میں اپنا تعاون جاری رکھنا چاہیے

انہوں نے واضح کیا کہ پالیسی سازی میں نوجوانوں کی شمولیت عالمی محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لیے کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم نوجوانوں کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp