سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
موسمیاتی تبدیلی سے بچاو کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، فیصل خان ترکئی
اسلام آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے وزیرِ محنت فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اب محض سائنسی بحث نہیں بلکہ ایک تلخ زمینی حقیقت ہے، جس سے نمٹنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں
نیشنل سینٹر فار رورل ڈیویلپمنٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ شدید گرمی، پانی کی قلت اور غیر متوازن بارشیں معیشت اور زراعت کے لیے سنگین خطرہ ہیں
صوبائی وزیر محنت نے شجرکاری، صاف توانائی کے فروغ اور ماحول دوست طرزِ زندگی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف درخت لگانا کافی نہیں بلکہ ان کی حفاظت بھی یقینی بنانی ہوگی
انہوں نے نوجوانوں کو اس جنگ میں فرنٹ لائن سپاہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا پائیدار ترقی کے منصوبوں کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے
فیصل ترکئی نے میڈیا نجی شعبے اور عوام پر زور دیا کہ وہ ایک سرسبز اور محفوظ پاکستان کے لیے اپنی مشترکہ ذمہ داری پوری کریں
