پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
سیسی میں افسران کی کمی، ادارے میں ڈی پی سی کا فیصلہ
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے کمشنر ہادی بخش کلہوڑو نے ادارے میں آڈٹ اور اکاؤنٹس افسران کی کمی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اہل ملازمین کی فوری ترقیوں کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اور ڈائریکٹر فنانس کو ہدایت کی کہ محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس بلا کر ترقی کے منتظر افسران کا عمل جلد مکمل کیا جائے تاکہ افرادی قوت کی کمی کو دور کر کے ادارے کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے
تربیتی کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سیسی نے واضح کیا کہ کسی بھی ماڈل ادارے کی پہچان وہاں کا فعال ‘چیک اینڈ بیلنس اور مالی نظم و ضبط ہوتا ہے
جس میں آڈٹ افسران ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ جدید مالیاتی اصولوں کو اپنائیں اور اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کریں
تقریب میں وائس کمشنر سکندر بلوچ نے بھی خطاب کیا، جبکہ آخر میں تربیت مکمل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں
