پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
یورپی یونین پاکستان بزنس فورم کی پہلی بار میزبانی، سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز
اسلام آباد( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان رواں ماہ کی 28 اور 29 تاریخ کو پہلی بار ‘یورپی یونین-پاکستان بزنس فورم کی میزبانی کرے گا
جسے دونوں خطوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو سرمایہ کاری میں بدلنے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ فورم یورپی یونین کے 400 ارب یورو کے گلوبل گیٹ وے پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سپلائی چین کا اہم حصہ بنانا ہے
دو روزہ ایونٹ میں زرعی کاروبار ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل اور معدنیات جیسے شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔ یورپی سفیر رائمنڈاس کاروبلس کے مطابق اس فورم سے پاکستانی معیشت زیادہ پائیدار اور مسابقتی بنے گی
حکام کو توقع ہے کہ 600 سے زائد کاروباری ملاقاتوں کے نتیجے میں بڑے سرمایہ کاری معاہدے طے پائیں گے، جس سے ملک میں ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صنعتی تعاون کو فروغ ملے گا اس وقت 300 سے زائد یورپی کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں سرگرم عمل ہیں۔
