April 17, 2026

اپٹما کا درآمدی خام مال پر اسکریننگ چارجز میں کمی کا مطالبہ

 اپٹما کا درآمدی خام مال پر اسکریننگ چارجز میں کمی کا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )  آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن  نے برآمدی صنعتوں کے لیے درآمد کیے جانے والے خام مال کے کنٹینرز پر اسکریننگ چارجز میں کمی کا مطالبہ کیا ہے

کسٹمز حکام کو لکھے گئے خط میں اپٹما کے سیکریٹری جنرل رضا باقر نے برآمدی کنٹینرز پر چارجز کی حالیہ کمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہی ریلیف درآمدی خام مال پر بھی ملنا چاہیے تاکہ پیداواری لاگت کو قابو میں رکھا جا سکے۔

ٹیکسٹائل انڈسٹری اس وقت توانائی کے بلند ٹیرف، مہنگی فنانسنگ اور عالمی منڈیوں میں کمزور طلب جیسے مسائل کا شکار ہے۔

اپٹما کا موقف ہے کہ بندرگاہی اخراجات میں کمی سے پاکستانی برآمد کنندگان کو علاقائی حریفوں، جیسے بنگلہ دیش اور بھارت، کے مقابلے میں مسابقت برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق لاگت میں یہ کمی برآمدی رفتار کو برقرار رکھنے اور سپلائی چین کی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp