April 17, 2026

پاکستان کے لیے سعودی عرب کا 8 ارب ڈالر کے مالی پیکیج کا خیرمقدم

 پاکستان کے لیے سعودی عرب کا 8 ارب ڈالر کے مالی پیکیج کا خیرمقدم

کراچی( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )  فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کے صدر عاطف اکرام شیخ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کی نئی ڈپازٹ سہولت اور 5 ارب ڈالر کے موجودہ ڈپازٹ میں تین سالہ توسیع کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے

انہوں نے اس اقدام کو ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر مضبوط ہوں گے۔

عاطف اکرام شیخ کے مطابق، سالانہ رول اوور کی شرط ختم ہونے سے مالیاتی منصوبہ بندی میں آسانی ہوگی اور حکومت کو 2026 تک 18 ارب ڈالر کے ذخائر کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی

انہوں نے مزید کہا کہ اس مالی معاونت سے روپے کی قدر مستحکم ہوگی، مہنگائی میں کمی آئے گی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا

صدر ایف پی سی سی آئی نے اس فراخدلانہ مدد پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے پاک سعودی دوستی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp