نمک کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسٹمز اور صنعتی نمائندوں میں اتفاق
سوئی سدرن گیس کے مزدرو رہنماوں کی کوئٹہ آمد، کے محنت کشوں کا استقبال
کوئٹہ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پیپلز لیبر یونین سی بی اے سوئی سدرن گیس کمپنی سندھ، بلوچستان، اسلام آباد کے چیئرمین اصغر علی بلوچ کی قیادت میں یونین کے وفد کے ریجنل آفس کوئٹہ پہنچنے پر محنت کشوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
اس موقع پر کوئٹہ کے کارکنان کی جانب سے کراچی سے آنے والے مہمانوں کے اعزاز میں پروقار ناشتے کا اہتمام کیا گیا، جس پر مرکزی قیادت نے مقامی دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔
وفد میں یونین کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد امین بلوچ، ممبران مجلس عاملہ شیر علی شیخ، نوید احمد خان اور میڈیکل کمیٹی کے رکن سلیم نیازی بھی شامل تھے۔
اس دورے کا مقصد بلوچستان میں کمپنی کے ملازمین کے مسائل کا جائزہ لینا اور مزدوروں کے درمیان یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔
اصغر علی بلوچ نے کوئٹہ کے محنت کشوں کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپلز لیبر یونین ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس دورے کو ریجنل سطح پر یونین کی مضبوطی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے
