April 17, 2026

بابا لطیف انصاری کی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے ملاقات، مشترکہ مزدور جہدوجہد کا عزم

 بابا لطیف انصاری کی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے ملاقات، مشترکہ مزدور جہدوجہد کا عزم

لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے چیئرمین بابا لطیف انصاری نے نوجوان قیادت کو مزدوروں، کسانوں اور طلبہ کے حقوق کی جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے ملاقات کے موقع پر بابا لطیف انصاری کو سندھ کی ثقافت کا نشان اجرک پہنائی جسے عوامی جدوجہد میں یکجہتی کی علامت قرار دیا گیا

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کے پسے ہوئے طبقات کو ان کا جائز مقام دلانے کے لیے جدوجہد تیز کی جائے گی

بابا لطیف انصاری نے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کو بھٹو خاندان کا حقیقی وارث قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ نوجوان قیادت آگے بڑھ کر استحصالی نظام کے خلاف آواز اٹھائے

انہوں نے واضح کیا کہ مزدور اور کسان متحد ہو کر ہی اپنے حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں اور اس مشن کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp