April 17, 2026

ملی لیبر فیڈریشن اور پی سی ایم کا یومِ مئی مشترکہ طور پر منانے کا فیصلہ

 ملی لیبر فیڈریشن اور پی سی ایم کا یومِ مئی مشترکہ طور پر منانے کا فیصلہ

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین  نے یومِ عالمی مزدور کو ملی لیبر فیڈریشن کے ساتھ مل کر بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے

 انٹرنیشنل آٹو پارٹس پلازہ میں صدر محمد سلیم کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں یکم مئی کی اہمیت اور محنت کشوں کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

اجلاس میں جنرل سیکریٹری عمران علی، غلام مرتضیٰ تنولی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات میں مزدور طبقہ شدید دباؤ کا شکار ہے، اس لیے یومِ مئی پر مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp