نمک کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسٹمز اور صنعتی نمائندوں میں اتفاق
ای او بی آئی پورٹ فولیو میں اضافے کے باوجود پنشن نہ بڑھانے پر سابقہ محنت کشوں میں تشویش
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن کے سرمایہ کاری پورٹ فولیو کی مجموعی مالیت 691.91 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، مگر اس غیر معمولی مالی استحکام کے باوجود پنشن میں اضافہ نہ ہونے پر سابقہ محنت کشوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
ادارے نے سرکاری سیکیورٹیز اور بینکوں سے بھاری منافع کمایا ہے جس سے ادارے کی مالی پوزیشن تو مستحکم ہوئی ہے لیکن غریب پنشنرز کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی
مزدور تنظیموں نے اس صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ادارے کا منافع اور سرمایہ مسلسل بڑھ رہا ہے تو اس کا فائدہ ان بوڑھے پنشنرز کو کیوں نہیں دیا جا رہا جو موجودہ مہنگائی میں چند ہزار روپے میں گزارہ کرنے پر مجبور ہیں۔
محنت کشوں کا کہنا ہے کہ دانشمندانہ حکمت عملی کا دعویٰ تب ہی درست تسلیم کیا جائے گا جب اس منافع سے پنشنرز کی قلیل پنشن میں معقول اضافہ کیا جائے
ای او بی آئی پنشنرز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر پورٹ فولیو کے منافع کو پنشنرز کی سہولیات سے مشروط کرے تاکہ ریٹائرڈ ملازمین کو فاقہ کشی سے بچایا جا سکے
