April 17, 2026

پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ نے احتجاج کا اعلان کر دیا

 پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ نے احتجاج کا اعلان کر دیا

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ  کے وفد نے صدر ایم منتخب عالم کی قیادت میں گورننگ باڈی کے ممبر حبیب الدین جنیدی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن رفیق چنا سے اہم ملاقات کی

اس ملاقات کا مقصد بورڈ کے ملازمین کو درپیش دیرینہ مسائل، خصوصاً اساتذہ کے ٹائم اسکیل ایرئیرز کی عدم ادائیگی کا حل نکالنا تھا سی بی اے رہنماؤں نے حکام کو بتایا کہ 2006-07 کے 31 اساتذہ کے ٹائم اسکیل بقایاجات کی فائل منظور ہونے کے باوجود ادائیگی نہیں کی جا رہی، جو کہ ملازمین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے

 حبیب الدین جنیدی نے یقین دلایا کہ اساتذہ کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور وہ سیکریٹری بورڈ سے رابطہ کر کے ادائیگی جلد ممکن بنائیں گے۔ ملاقات میں خبردار کیا گیا کہ اگر ایک ہفتے میں ادائیگی نہ ہوئی تو کراچی پریس کلب پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر رفیق چنا نے تصدیق کی کہ فائل منظور ہو چکی ہے اور چیک بنتے ہی رقم ادا کر دی جائے گی۔ اجلاس میں ایس ٹی سی  اسٹاف کی ترقیوں اور میڈیکل بلز کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp